0
Tuesday 22 Oct 2013 18:50

لاہور،مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ کا رہائشی ڈاکٹر غلام رضا جعفری شہید

لاہور،مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ کا رہائشی ڈاکٹر غلام رضا جعفری شہید
اسلام ٹائمز۔ باغبانپورہ کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کوئٹہ کے رہائشی ڈاکٹر غلام رضا جعفری کو شہید کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر کے کارروائی کاآغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ علمدار روڈ کے رہائشی ڈاکٹر غلام رضا جعفری جو باغبانپورہ میں موجود تھے کو نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو ہسپتال پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے تاہم پولیس کے مطابق اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جلد ہی قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 313259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش