2
0
Thursday 24 Oct 2013 19:22

عزاداری کے جلوسوں سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی

عزاداری کے جلوسوں سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے عزاداروں، بانیان مجالس اور لائسنس داروں کے وفود نے سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی سے ملاقات کی، جس میں محرم میں پیش آمدہ مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ صوبائی وزیر شجاع خانزادہ کا بیان قابلِ مذمت ہے، عزاداری کے جلوسوں سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، عزاداری پر کوئی قدغن قبول نہیں، وزیر موصوف شائد زمینی حقائق سے بے خبر ہیں، عزاداری میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں امن کا درس دیتا ہے، لیکن ساتھ ہی حق پر قربان ہونے کا درس بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ذاکر، واعظ اور عالمِ دین کو کسی بھی جگہ واعظ کرنے کیلئے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں، بہتر ہے کہ وزیر موصوف ماحولیات پر توجہ دیں اور ماحولیاتی آلودگی کی طرح مذہبی آلودگی پھیلانے کی کوشش نہ کریں۔ وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی بھی آمر ہمیں عزاداری امام حسین (ع) سے نہیں روک سکا۔ وزیر موصوف کا یہ بیان فرقہ واریت کو ہوا دے گا اور انہوں نے فرقہ واریت کو پھیلانے کی مذموم کوشش کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 313871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Kuwait
nice
United States
mbt sirima اسلام ٹائمز - عزاداری کے جلوسوں سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی
mbt shoes london oxford street http://www.networkinnovationsllc.com/mbt-shoes-website.asp
ہماری پیشکش