0
Sunday 27 Oct 2013 18:24

بھارتی خفیہ ایجنسی را بلوچستان میں سرگرم ہے،صاحبزادہ حامد رضا

بھارتی خفیہ ایجنسی را بلوچستان میں سرگرم ہے،صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون گردی بدترین دہشت گردی ہے، نواز شریف کو سننے نہیں سنانے کے لیے امریکہ بلایا گیا، امریکی امداد عوام نہیں حکام پر خرچ ہوتی ہے، امریکہ کو نو مور کہنے کا وقت آ گیا ہے، وزیراعظم کا ڈرون حملوں کو جنگی جرائم نہ ماننے کا بیان قابل مذمت ہے، غریبوں کے آشیانے مہنگائی کی بجلیوں کی زد میں ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی را بلوچستان میں سرگرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی سے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی فنانس سیکرٹری پیر محمد اطہر القادری سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ انتخابی دھاندلیوں کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے، بھارت اور امریکہ پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں، امریکہ کا اتحادی بن کر ہماری معیشت برباد ہوئی۔ مہنگائی کے ستائے عوام بپھر گئے تو حکومتی ایوان محفوظ نہیں رہیں گے۔ بدامنی کے مارے عوام تحفظ کے طلبگار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 314737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش