0
Monday 28 Oct 2013 01:12

عوامی حقوق کی بحالی کیلئے ظلم کے نظام کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہیں، چوہدری ظہیر عباس

عوامی حقوق کی بحالی کیلئے ظلم کے نظام کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہیں، چوہدری ظہیر عباس
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے صدر چوہدری ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ہماری جنگ عوامی حقوق کی بحالی کی جنگ ہے جس کیلئے ہم موجودہ نظام ظلم کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد عارف رضوی سے ٹیلی فونک گفتگو میں چوہدری ظہیر عباس گجر نے کہا کہ فرانس اور یورپ میں بسنے والے پاکستانی اپنے ملک کے مستقبل کے حوالے سے بہت فکر مند ہیں کیونکہ جب اپنے ملک کی قیادت کی جانب دیکھتے ہیں تو سوائے مایوسی کے کچھ نظر نہیں آتا۔ پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانی اپنے ملک کے عزت و وقار اور معیشت کی بحالی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں مگر حکمرانوں کو اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے۔ ہمارے لئے امید کی واحد کرن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہیں جو پاکستان میں حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان میں بسنے والے ہر غریب کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں دوکروڑ نمازی انقلاب نماز انقلاب کیلئے قیام کریں گے اور سارے شیطان بھاگ جائیں گے۔ پھر اس ملک کا مستقبل روشن اور تابناک ہوگا اور پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں نمایاں نظرآئے گا۔
خبر کا کوڈ : 314855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش