0
Monday 28 Oct 2013 21:07

فسادات اور دھماکوں سے بی جے پی کو سب سے زیادہ فائدہ، دگ وجے

فسادات اور دھماکوں سے بی جے پی کو سب سے زیادہ فائدہ، دگ وجے
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سیکرٹری دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ پٹنہ سیریل بم دھماکوں کے لئے بہار کے وزیراعلی نتیش کمار پوری طرح سے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون نظام کے تباہ ہونے کے لئے ان کی حکومت پوری طرح سے ملامت زدہ ہیں، اس درمیان انہوں نے اپنے سابق کے ٹوئٹ کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ فسادات اور دھماکوں سے بی جے پی کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا، واضح رہے کہ دگ وجے سنگھ نے اتوار کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں بی جے پی کے ہنکار ریلی کے دوران ہوئے سیریل بم دھماکوں کو مودی اور بی جے پی کو فائدہ اٹھانے کی کوشش بتایا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ فسادات اور دھماکوں سے ایک ہی پارٹی کو فائدہ ہوتا ہے، دگ وجے سنگھ نے نتیش کمار کو تمام قسم کے تشدد کی مذمت کرنے کی صلاح دی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹوئٹ کو غلط طریقے سے پیش کرنے پر اعتراض ظاہر کی ہے، معلوم ہو کہ پٹنہ میں ہوئے سیریل بلاسٹ میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی تھی جبکہ تقریبا 100 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 315125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش