0
Sunday 3 Nov 2013 12:21

محسود کی ہلاکت امریکی سازش، نیٹو سپلائی بند کردی جائے، اسلم بیگ

محسود کی ہلاکت امریکی سازش، نیٹو سپلائی بند کردی جائے، اسلم بیگ
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کو پاکستان کی قومی سلامتی کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ ڈرون حملے کا بدلہ لیتے ہوئے نیٹو سپلائی فوری طور پر بند کردے۔ حکومت نے سخت فیصلے نہ کئے تو ہم جوتے بھی کھاتے رہیں گے اور پیاز بھی کھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات برحق ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق آرمی چیف نے کہا کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد یہ حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے کہ وہ حالات کو کس طرح کنٹرول کرتی ہے۔ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت پاکسان کے خلاف امریکی سازش ہے کیونکہ امریکہ پاکستان میں امن کا خواہاں نہیں ہے۔ بھارت امریکہ کے تعاون سے افغانستان میں گھس رہا ہے اور اب بھارت وہاں بیٹھ کر پاکستان میں براہ راست مداخلت کر رہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت امریکہ کے حوالہ سے سخت اور مشکل فیصلے کرے۔
خبر کا کوڈ : 317079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش