0
Monday 4 Nov 2013 01:04

فیصلہ حکومت کے ہاتھوں میں ہے کہ ملک دشمن عناصر سے کیسے نمٹا جائے، کاشف مغل

فیصلہ حکومت کے ہاتھوں میں ہے کہ ملک دشمن عناصر سے کیسے نمٹا جائے، کاشف مغل
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کاشف مغل نے کہا ہے کہ طویل عرصے جبری بے دخلی کے بعد مہاجر کارکنان اور ان کے اہل خانہ اپنے علاقوں میں جانے کے منتظر ہیں، کراچی کے کئی علاقوں کی عوام کی جانب سے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان اور اہل خانہ کو خوش آمدید کہنے اور علاقوں میں اپنی مستقل سرگرمیاں شروع کرنے کی دعوتیں دی جا رہی ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا گزشتہ کئی سالوں سے یرغمال عوام نے اب غلامی کے طوق اتار پھینکے ہیں اور قوم اپنے حقیقی رہبر کے شانہ بشانہ چلنے کو تیار کھڑی ہے۔ پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر گارڈن اور اردو بازار سے آئے تاجروں اور دوکانداروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف مغل نے کہا کہ مہاجر کارکنان کی جبری بے دخلی اور مہاجر قومی موومنٹ کی سیاسی سرگرمیاں روکنے کے پیش نظر عوام کو اس عرصے میں درپیش مسائل سے نکالنے اور شہر کو امن سلامتی کا گہوارہ بنانے کیلئے ہر وہ اقدام اٹھایا جائے گا جو مہاجر عوام کے وسیع تر مفاد میں بہتر ثابت ہو۔ چیئرمین آفاق احمد اپنی حجت تمام کر چکے، مہاجر قوم کو اس کا کھویا ہوا وقار واپس لوٹانیں اور مہاجر حقوق کے حصول کی خاطر چیئرمین آفاق احمد تمام آئینی اور قانونی راستے طے کر چکے ہیں لہذا اب فیصلہ حکومت کے ہاتھوں میں ہے کہ موجودہ وقت میں علاقوں میں موجود دہشت گرد جماعت اور ملک دشمن عناصر سے کیسے نمٹا جائے۔
خبر کا کوڈ : 317315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش