0
Monday 4 Nov 2013 08:41
تشیع اسلام کی پہچان اور اسلام کے پرچم دار کا نام ہے

آل سعود شام اور عراق کو ایک ملک بناکر تکفیری ریاست کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں، علامہ جواد نقوی

آل سعود شام اور عراق کو ایک ملک بناکر تکفیری ریاست کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں، علامہ جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں منعقدہ عظمت شہداء و استقبال محرم الحرام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفکر اسلام علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ظالموں کے سرغنہ کو قومی ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا۔ اپنے آقا کے ہاتھوں واصل جہنم ہونے والے کو فضلہ خور میڈیا نے قومی رہنما اور ہیرو کے طور پر پیش کیا۔ انتہائی شرمناک امر ہے، کہاں ہے ریاست۔  انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ذلت آمیز مذاکرات کئے جارہے ہیں۔ ایک طرف ریاست اور دوسری جانب درندے ہیں۔

بندر بن سلطان تکفیریوں کی فوج تیار کر رہا ہے۔ آل سعود عراق و شام کو ایک ملک بناکر تکفیری ریاست کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں۔ جس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تشیع ہیں۔ جنہیں پوری دنیا میں ختم کیا جا رہا ہے۔ عراق و شام میں شیعہ قتل عام ہے لیکن سب سے خطرناک عمل پاکستان میں ہے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ تشیع فرقہ نہیں کہ دوسرے فرقوں سے مقابلہ کرے۔ تشیع اسلام کی پہچان اور اسلام کے پرچم دار کا نام ہے۔ تشیع کو کسی ناپاک لشکر یا گروہ کے مقابل کھڑا کرنا درست نہیں ۔ میڈیا پر ہمیں ناپاک لشکر کے مقابل بٹھایا جا رہا ہے اور ہم بھی بیٹھتے جا رہے ہیں۔ ہم تشیع کو اس کا حقیقی مقام و مرتبہ دلانا چاہتے ہیں۔ امام خمینی (رہ) نے تشیع کے ہاتھ مسلمین جہان کا علم دیا تھا۔ اگر حزب اللہ اور ایران تشیع کے حقیقی چہرے کو روشناس کراسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کراسکتے۔
خبر کا کوڈ : 317359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش