0
Wednesday 6 Nov 2013 17:12

کراچی، رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے ارکان سمیت 94 افراد گرفتار

کراچی، رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے ارکان سمیت 94 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں رینجرز اور پولیس کی چھاپہ مار کارروائیوں میں کالعدم مذہبی تنظیم کے ارکان سمیت 94 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ملزمان کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 79 چھاپوں اور 4 پولیس مقابلوں کے دوران 89 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں 24 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں، پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ علاوہ ازیں پاکستان رینجرز سندھ نے گلشن اقبال کے علاقے قائداعظم کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے ملزمان کو نامعلوم مقام پرمنتقل کرکے پوچھ گچھ شرو ع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ حراست میں لیے گئے ملزمان کاتعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 318220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش