0
Saturday 9 Nov 2013 09:34

مذہبی منافرت پاکستان کی سالمیت کے لیے زہر قاتل ہے، ذکیہ شاہنواز

مذہبی منافرت پاکستان کی سالمیت کے لیے زہر قاتل ہے، ذکیہ شاہنواز
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنوازنے کمشنر آفس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن عامہ کی صورتحال انتہائی حساس ہے۔ مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر پر نظر رکھنے کی ضرور ت ہے۔ شر پسند عناصر بدامنی پیدا کر کے ملک کو غیر مستحکم کرنیکے درپے ہیں ایسے حالات میں مذہبی منافرت زہر قاتل ہو گی۔ موقع پر کمشنر، ڈی پی او اور دیگر حکام کی طرف سے صوبائی وزیر کو محرم الحرام کے حوالے سے سے کئے گئے سکیورٹی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پرآٹھویں، نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران سرگودھا سمیت ریجن بھر میں جنرل ہولڈ اپ رہیگا۔ اس ضمن میں ضلع سرگودھا میں18 مقامات، خوشاب میں 12، میانوالی میں 13 جبکہ بھکر میں 12 مقامات پر چیکنگ کیلئے ٹیمیں مخصوص کر دی گئی ہیں جوموٹر سائیکلوں، جیپ، گاڑیوں سمیت تمام وہیکلز کی چیکنگ کر کے رپورٹ حکام کو ارسال کرینگی۔ انتظامیہ نے محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے جلوسوں کی آمد سے قبل راستوں پر سرچ آپریشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ جلوسوں کے راستوں پر کھڑی گاڑیاں اور سامان ضبط کرلیا جائیگا۔ ذکیہ شاہنواز نے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
خبر کا کوڈ : 319133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش