0
Sunday 10 Nov 2013 22:18

بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے صوبوں کی تیاری مکمل نہیں، ایسے حالات میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں اور پنجاب کے ترمیم شدہ بلدیاتی قانون کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی قانون میں کئی سقم ہیں، جبکہ سندھ اور بلوچستان میں بھی بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے انتظامات مکمل نہیں۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں التواء کی تجویز پیش کردی ہے۔ جبکہ پارلیمنٹ میں موجود دیگر جماعتوں نے بھی جلد بازی میں بلدیاتی انتخابات کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کل سپریم کورٹ میں تمام تفصیلات پیش کرے گا اور اس سلسلے میں مزید ہدایات لے گا۔
خبر کا کوڈ : 319666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش