0
Wednesday 13 Nov 2013 23:42

بلتستان میں آج سے گیارہ محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائد

بلتستان میں آج سے  گیارہ محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ بلتستان ڈویژن کے دونوں اضلاع اسکردو اور گنگچھے میں آج سے گیارہ محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بلتستان انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسکردو شہر میں عاشورا محرم کے موقع پر دہشت گردی کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے اقدمات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں شہر میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام ماتمی جلوسوں میں داخل ہونے والوں کی تلاشی کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 320772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش