0
Sunday 17 Nov 2013 01:21

امام بارگاہ حسینی پنجابی میں‌ یومِ حسین (ع) عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، سید داؤد آغا

امام بارگاہ حسینی پنجابی میں‌ یومِ حسین (ع) عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، سید داؤد آغا

اسلام ٹائمز۔ سید داؤد آغا نے کہا ہے کہ شہر میں مختلف مسالک کے مابین رواداری، اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے زیراہتمام کل حسینی پنجابی امام بارگاہ میں ”یوم حسین (ع) “ منایا جائے گا، جس سے جید علمائے اہل سُنت مولانا ڈاکٹر عطاالرحمن، قاری عبدالرحمن، مولانا شہزاد احمد قادری، مولانا سید منظر عباس نقوی اور مولانا سید ہاشم موسوی خطاب کریں گے۔ یوم حسین کے انعقاد کا مقصد کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا اور اتحاد بین المسلمین کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ یوم حسین (ع) ہر سال انتہائی عقیدت و احترام سے منعقد کیا جاتا ہے، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی شرکت کی بھرپور استدعا کی ہے۔

خبر کا کوڈ : 321638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش