0
Sunday 17 Nov 2013 14:32

کوئٹہ، پولیس اب تک اغواء کاروں کے سامنے بے بس

کوئٹہ، پولیس اب تک اغواء کاروں کے سامنے بے بس

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ارباب عبدالظاہر کاسی کا اغوا پولیس کیلئے معمہ بن گیا ہے۔ چوبیس روز گزرنے کے باوجود پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اغوا کاروں کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔ ارباب عبدالظاہر کاسی کو 23 اکتوبر کو کوئٹہ کے معروف پٹیل روڈ سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے ان کی جلد بازیابی کے کئی بار دعوے کیے۔ لیکن تفتیش اس سے آگے نہ بڑھ سکی کہ پولیس نے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی اور موٹر سائیکل کی ویڈیو حاصل کرلی ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیا اور مغوی کے گھر جاکر انکی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔ لیکن اس سے بھی اغواء کاروں کی تلاش آگے نہ بڑھ سکی۔ ارباب عبدالظاہر کاسی کے اغواء کیخلاف اے این پی کی تحریک اب تک کارگر نہیں ہوسکی ہے۔ اس صورتحال میں ارباب عبدالظاہر کاسی کے اہلخانہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سے ناراض ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کیساتھ عبدالظاہر کاسی کی زندگی سے متعلق ان کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 321778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش