0
Tuesday 19 Nov 2013 08:15

سانحہ راولپنڈی، 30 افراد کی شناخت 3 ایس پیز کے خلاف انکوائری کا حکم

سانحہ راولپنڈی، 30 افراد کی شناخت 3 ایس پیز کے خلاف انکوائری کا حکم
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی پولیس نے سانحہ راجہ بازار میں ملوث افراد کی شناخت کا کام تیزی سے شروع کر دیا، ابتدائی طور پر 30 افراد کی شناخت ہوگئی، ملوث افراد کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی اور دیگر کیمروں کا ریکارڈ اکٹھا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ دریں اثنا آر پی او زعیم اقبال شیخ نے ایس ایس پی آپریشن سمیت تین ایس پیز کے خلاف جائے وقوعہ سے راہ فرار اختیار کرنے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشن سکندرحیات، ایس پی راول ٹاﺅن جماعت شاہ اور ایس پی سی آئی اے چوہدری محمد حنیف مسجد کے اندر محصور ہو کر رہ گئے تھے اور انہوں نے عقبی حصے سے بھاگ کر اپنی جان بچائی، جہاں پر ان کے گن مینوں نے فائرنگ بھی کی، ان رپورٹس پر آر پی او نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 322316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش