0
Friday 22 Nov 2013 02:04

سانحہ راولپنڈی، پولیس افسروں کا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے غفلت کا اعتراف

سانحہ راولپنڈی، پولیس افسروں کا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے غفلت کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو اعلٰی افسروں کی جانب سے دیئے گئے بیانات سے سانحہ راولپنڈی میں پولیس کی غفلت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ سابق آر پی او ضعیم اقبال شیخ نے کہا کہ وہ وقوعہ کے وقت اٹک اور پنڈ دادنخان کے علاقے میں جمیل عرف جنگریز نامی دھشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر فضائی نگرانی پر تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں پولیس افسران کے موقعہ سے فرار ہونے کی تصدیق بھی کی اور سکیورٹی امور کا ذمہ دار سی پی او کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ انہیں وقوعہ سے بروقت آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ آر پی او نے کہا کہ اطلاع ملنے پر جب موقع پر پہنچا تو فائرنگ جاری تھی۔ اس دوران ان کے ماتحت افسران انہیں تنہا چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ ایس پی ٹریفک حسیب شاہ نے بیان میں کہا ہے کہ وہ پولیس کنٹرول پر صورتحال بگڑنے کی اطلاع دے کر اضافی نفری طلب کرتے رہے لیکن کسی نے کان نہ دھرے۔ ان کا کہنا ہے کہ آدھا گھنٹہ گزرنے کے بعد ایس پی چودھری حنیف، جماعت علی بخاری، ایس ایس پی سکندر حیات مدرسے پہنچے، تاہم حالات اس قدر کشیدہ ہوچکے تھے کہ سب کو پچھلی گلی پکڑ کر وہاں سے نکلنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 323412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش