0
Sunday 24 Nov 2013 21:49

جمہوری حکومت کے کندھوں پر بندوق رکھ کر بلوچستان میں آپریشن کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، جمیل بلوچ

جمہوری حکومت کے کندھوں پر بندوق رکھ کر بلوچستان میں آپریشن کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، جمیل بلوچ

اسلام ٹائمز۔ بی ایس او کے رہنماء جمیل بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آج ایک بار پھر نام نہاد جمہوری حکومت کے کندھوں پر بندوق رکھ کر بڑے آپریشن کی تیاریاں جا رہی ہیں، جہاں پر بلوچستان میں سیاسی و جمہوری عمل کو بزور طاقت زیر کرنے، مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی میں شدت، دیگر انسانیت سوز مظالم کیلئے بلوچ دشمن قوتوں کو کھلی چھوٹ دیکر بلوچستان میں دہشت و خونریزی کا بازار گرم کر دیا گیا ہے۔ جھالاوان میں بلوچ ہندو برادری کا اپنے کاروبار ترک کرنے اور علاقہ چھوڑنا باعث تشویش ہے جبکہ وڈھ کو دوسرا ڈیرہ بگٹی بنانے کیلئے سیاسی و جمہوری عمل کو شجر ممنوعہ بنا کر سرکاری سرپرستی میں مسلح گروہ کی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب اپنی غیر یقینی صورتحال و انتشار کیفیت کے باعث دشمن پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے بلوچستان میں تعلیمی اداروں کو منظم منصوبہ بندی کے تحت کھنڈرات میں تبدیل کرکے بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام پر تعلیمی دروازے بند کئے جا رہے ہیں۔

بلوچستان یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی بندش اور اختیار داروں کی ہٹ دھرمی تعلیم دشمن پالیسیوں کا تسلسل ہے، جو گذشتہ کئی مہینوں سے بلوچستان یونیورسٹی میں اساتذہ اور ملازمین تنخواہوں اور اپنے جائز مطالبات کیلئے احتجاج کے باعث تعلیمی ماحول بری طرح متاثر اور درس و تدریس کا نظام مکمل طور پر رک چکا ہے، جبکہ حکومتی سطح پر دیگر تعلیمی اداروں کے قیام کے اعلان سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور میڈیا میں کوریج کی ضرورت کو حاصل کیا جا رہا ہے۔ لیکن انہیں احتجاجی عمل اور یونیورسٹی کی بندش اور خود ساختہ سرکاری مالی بحران نظر نہیں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوان وقت اور حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے برق رفتار تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کے جدید علم سے لیس ہو کر اپنی قومی ذمہ داری کا بھی ادارک کریں اور ایک تعلیم یافتہ اور باشعور قوم کی حیثیت سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو کر ان کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ بصورت دیگر بلوچ قوم صرف اور صرف تاریخ کا حصہ بن جائے گی اور اسے کتابوں میں ضرور یاد کیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 324250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش