0
Tuesday 26 Nov 2013 23:07
عمران خان کا دھرنا ملک کے لئے نہیں بلکہ سیاسی مفادات کیلئے ہے

صاف شفاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو تحلیل کیا جائے، ناصر عباس شیرازی

صاف شفاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو تحلیل کیا جائے، ناصر عباس شیرازی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ صاف شفاف  بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو تحلیل کیا جائے۔ ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی الیکشن میں پورے ملک سے ایسے لوگ سامنے لائے گی، جو اپنے فریضہ کا حق ادا کرکے اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک پہنچائے۔ عمران خان کا دھرنا ملک کے لئے نہیں بلکہ سیاسی مفادات کے لئے ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ مقصود علی ڈومکی سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد دھاندلیوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن متنازعہ بن چکا ہے اور نادرا کے ثبوت کے بعد جوڈیشری کی قیادت میں الیکشن کمیشن کو تحلیل کرکے بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی ملک میں انارکی پھیلانے اور فرقہ ورانہ جنگ کی بہت بڑی سازش تھی، جسے شیعہ اور سنی علماء نے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی میں باہر سے لوگ منگوا کر سازش کی گئی اور ہمیں موجود کمیشن پر اعتماد نہیں۔ سپریم کورٹ کے فل بینچ کی نگرانی میں سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو بےنقاب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کی طرح ماضی میں بھی کئی کمیشن قائم کئے گئے مگر ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ناصر شیرازی  نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں کالعدم تنظیموں کے قائدین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھی جانے کے لئے اجازت کی ضرورت ہوتی ہے مگر عام انتخابات سے لے کر بلدیاتی انتخابات میں کالعدم تنظیمیں بھیس بدل کر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، الیکشن کمیشن اس کا فوری نوٹس لے کر اس کا تدارک کرے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اے پی سی میں ہمیں دعوت نہیں دی گئی، مگر وہ ناکام ہو چکی ہے۔ اب یہ واضح ہو چکا ہے، کہ دہشتگردوں اور قاتلوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ قاتلوں کو تختہء دار پر لٹکایا جائے نہیں تو ملک میں انصاف کا دورہ نہیں بلکہ انارکی پھیلے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ ملک میں جلوس نکالنا مسئلہ نہیں، بلکہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے۔ اس سے نمٹنے کے لئے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

خبر کا کوڈ : 324960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش