0
Tuesday 26 Nov 2013 23:21

خورشید شاہ چیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نامزد

خورشید شاہ چیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نامزد
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو چیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا، حکومت بھی واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ قائد حزب اختلاف ہی چیئرمین پی اے سی بنے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے لیے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو نامزد کر دیا ہے۔ اس سے پہلے پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر عذرا فضل کا نام دیا تھا لیکن حکومت نے اصرار کیا کہ میثاق جمہوریت کے مطابق چیئرمین پی اے سی کے عہدے پر صرف قائد حزب اختلاف تعینات ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد پیپلز پارٹی نے مشاورت کرکے سید خورشید شاہ کو چیئرمین پی اے سی نامزد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 324967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش