0
Thursday 28 Nov 2013 08:35

اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل نو کی جائے، ملی یکجہتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل نو کی جائے، ملی یکجہتی کونسل
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل نے اسلامی نظریاتی کونسل کی تنظیم نو کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عہدوں کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ ملک میں امن کے قیام کے لئے حکومت ملی یکجہتی کونسل کا ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ کرے۔ مذہبی جلوس صدیوں سے جاری ہیں، جن پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ مذہبی جماعتیں اپنے دائرہ اختیار میں رہیں اور سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے جائیں۔ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا کہ نظریاتی کونسل کے عہدے سیاسی رشوت کے طور پر دیئے جارہے ہیں۔ اہل افراد کا تقرر کرکے اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل نو کی جائے۔ سابق پالیسیوں نے ارض وطن کو عالمی قوتوں کے لئے دلکش چراگاہ بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 325381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش