0
Friday 29 Nov 2013 22:04

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ بھی بےبس نظر آ رہا ہے، حافظ حسین احمد

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ بھی بےبس نظر آ رہا ہے، حافظ حسین احمد

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا کہ بلوچستان اور ملک کے دوسرے علاقوں سے ماورائے عدالت اٹھائے گئے افراد کے بازیابی کیلئے سپریم کورٹ بھی بےبس نظر آ رہا ہے۔ اس سے پتہ چلا کہ آئین اور قانون سے بالاتر کون ہے اور اصل اختیارات وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک کے پاس ہیں یا صوبے کا اصل مالک کوئی اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں سے اٹھائے گئے افراد کو لاپتہ کہنا غلط ہے۔ کیونکہ سب کو پتہ ہے کہ افراد کس کے پاس ہیں۔ لیکن کل این آر او کرنیوالے آج توہین عدالت کر مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غائب کئے گئے افراد کے لواحقین کی پیدل احتجاج مارچ سے بھی انکا دل نہیں پسیجا۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ قبائل میں مزاحمتی عناصر پر آئین پاکستان کو نہ ماننے کا الزام لگانے والے نہ خود آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہیں اور نہ 65 سال میں انہوں نے قبائل میں آئین پاکستان کو داخل ہونے نہیں دیا۔ توقع ہے کہ اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم کیا جائیگا۔

خبر کا کوڈ : 325899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش