0
Saturday 30 Nov 2013 21:41

اہل سنت علما کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ پر تشدد کی مذمت

اہل سنت علما کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ پر تشدد کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سیّد مظہر سعید کاظمی، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے صدر علامہ محمد شریف رضوی، انجمن اساتذۂ پاکستان کے مرکزی صدر پیر محمد اطہر القادری اور انجمن طلبائے اسلام پاکستان کے مرکزی صدر اسد خان جدون نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ پر تشدد کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ پنجاب حکومت اساتذہ پر تشدد کرنے والے طلباء تنظیم کے کارکنوں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور پنجاب یونیورسٹی کو غنڈہ عناصر سے پاک کیا جائے۔ اساتذہ سے بدتمیزی کرنے والے کس منہ سے اسلام کی بات کرتے ہیں۔ اسلام تو اساتذہ کے احترام کا درس دیتا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن بھی پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیں۔ تعلیمی اداروں کو امن کا گہوارہ اور بیرونی عناصر کی مداخلت سے پاک کرنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 326177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش