0
Friday 30 Jul 2010 21:05

پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کا وعدہ پورا کرے،من موہن،پاکستان سے ابھرنے والی دہشتگردی قبول نہیں،برطانوی وزیراعظم

پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کا وعدہ پورا کرے،من موہن،پاکستان سے ابھرنے والی دہشتگردی قبول نہیں،برطانوی وزیراعظم
نئی دہلی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کا وعدہ پورا کرے،جبکہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گروپوں کی موجودگی کے ثبوت ہیں۔نئی دہلی میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے پاکستان اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر خارجہ جلد بھارت کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کے ثبوت موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
جنگ نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ پاکستان سے ابھرنے والی دہشت گردی قابل قبول نہیں،پاکستان لشکر طیبہ کے خلاف فوری کارروائی کرے،پاکستان میں دہشتگردوں کے تمام کیمپ اور روابط بند ہونے چاہئیں،برطانیہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی نہیں کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو اور ایک بھارتی اخبار کو انٹریو دیتے ہوئے کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان فوری طور پر لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی کرے،انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھارت کے اس موٴقف کی حمایت کرتا ہے کہ پاکستانی سرزمین بھارت کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے،ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نہ صرف افغانستان میں دہشت گردی میں کمی لانے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے،بلکہ لندن اور بھارت کی گلیوں میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنا ہو گا۔
بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے حالیہ پاک بھارت وزرائے خارجہ بات چیت کی ناکامی کی ذمہ داری پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر ڈال دی ہے کہ نئی دہلی میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کئی معاملات پر معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے،لیکن انہوں نے الگ پریس کانفرنس کر کے معاہدوں پر دستخط کا موقع گنوا دیا۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ شاہ محمود قریشی بھارت کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے نئی دہلی آئیں گے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا عمل دوبارہ بحال ہونے میں مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 32672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش