0
Friday 6 Dec 2013 00:27

بلوچستان میں انتخابی فہرستوں اور سامان کی ترسیل کا کام مکمل

بلوچستان میں انتخابی فہرستوں اور سامان کی ترسیل کا کام مکمل

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد تقریباً 32 لاکھ ہے۔ جو 18 ہزار امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ اس مقصد کیلئے 60 لاکھ بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے ہیں۔ صوبے میں ضلع کونسل، یونین کونسل اور میونسپل کمیٹیوں پر مشتمل کل 7188 انتخابی حلقے ہیں۔ ان میں سے ضلع کونسل کے 634 یونین کونسلوں پر مشتمل 5497 میونسپل کمیٹیوں کے 2332 پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار دئیے جا چکے ہیں اور 4168 پر سات دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔ جبکہ 508 خالی ہیں، جن پر کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے تھے۔ انتخابات میں مسلم لیگ نون، مسلم لیگ ق، پیپلز پارٹی، نیشنل پارٹی، پشتونخوامیپ، بی این پی مینگل، بی این پی عوامی، اے این پی، جے یو آئی فضل الرحمان، جے یو آئی نظریاتی، جماعت اسلامی، تحریک انصاف، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔ متعدد جماعتوں نے مل کر آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس تشکیل دیا ہے جبکہ جمہوری وطن پارٹی اور حق ناتوار کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔ سکیورٹی مقاصد کیلئے صوبہ بھر میں ایف سی، پولیس اور لیویز فورس کے 54426 اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور فوج کے 5300 اہلکار کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود رہیں گے جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس حوالے سے صوبے کے نو اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کوئٹہ میں انتخابات انتہائی پرامن ماحول میں ہو رہے ہیں اور ابھی تک کسی بھی حلقے سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔

خبر کا کوڈ : 327850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش