0
Friday 6 Dec 2013 20:30

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی طالبان کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی طالبان کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی طالبان کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں، پتہ چلا ہے کہ مولوی فضل اللہ پاکستان آگیا ہے، دونوں جماعتیں اس سے ملاقات کرلیں۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں طالبان کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہیں، پتہ چلا ہے کہ مولوی فضل اللہ پاکستان آگیا ہے تو دونوں جماعتیں اس سے ملاقات بھی کرلیں۔
وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عمران خان دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، نیٹو سفیروں کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، عوام کے ساتھ مل کر احتجاج بھی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کرپشن اور ناقص حکمرانی کے باعث اپنا وجود کھو چکی ہے، عمران خان چاہتے ہیں  کہ کے پی کے حکومت کسی اور کے ذمے لگ جائے، لیکن کوئی انھیں موقع دینے کو تیار نہیں۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں وفاقی حکومت کی جانب سے چیئرمین نادرا کی برطرفی کے اقدامات کیخلاف اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا اور سیڑھیوں پر وفاقی حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔
خبر کا کوڈ : 328080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش