0
Saturday 7 Dec 2013 03:16

اسرائیل کی سکیورٹی اولین ترجیح، معاہدے کے باوجود ایران پر اہم پابندیاں برقرار رہیں گی، جان کیری

اسرائیل کی سکیورٹی اولین ترجیح، معاہدے کے باوجود ایران پر اہم پابندیاں برقرار رہیں گی، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری تنازعے پر مذاکرات کے عمل میں اسرائیل کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے یہ بات مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ ''میں اس امر پر زیادہ زور نہیں دے سکتا کہ ان مذاکرات میں اسرائیل کی سکیورٹی ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ انھوں نے کہا کہ ''امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کے ہتھیار سازی کے امکان کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔'' اس سے پہلے جان کیری نے صیہونی وزیراعظم سے ملاقات میں انھیں یقین دلایا کہ ایران پر اس کے عالمی طاقتوں کے ساتھ عبوری جوہری سمجھوتے کے باوجود اہم پابندیاں برقرار رہیں گی۔

ادھر اسلامی جمہوری ایران کی یورینیئم افزودگی کی صلاحیت سے امریکی قانون دان پریشان ہوگئے۔ امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کے بعض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں عبوری معاہدے کے تحت ایران کی یورینیئم افزودگی کی صلاحیت پر خدشات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ تہران سے حتمی ایٹمی معاہدے سے قبل اس خدشے کو دور کیا جائے۔ ارکان کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت ایران کو 5 فیصد یورینیئم افزودگی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی جو نہیں ہونا چاہیے تھا، چھ ماہ کے دوران ایران سے افزودگی روکنے کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا۔
خبر کا کوڈ : 328170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش