0
Monday 25 Nov 2013 14:51

واشنگٹن اسرائیل کیساتھ کئے گئے وعدوں پر قائم ہے، اوباما کا نیتن یاہو کو فون

واشنگٹن اسرائیل کیساتھ کئے گئے وعدوں پر قائم ہے، اوباما کا نیتن یاہو کو فون
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اسلامی جمہوری ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر ناراض اسرائیل کو منانے کے لیے وزیراعظم نیتن یاہو کو ٹیلیفون کیا۔ سوئٹرزلینڈ کے شہر جنیوا میں اسلامی جمہوری ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر اسرائیل نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا، جس پر امریکی صدر باراک اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم کو فون کرکے اعتماد میں لینے کی کوشش کی۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو یقین دلایا کہ واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں پر قائم ہے، ادھر ایرانی شہریوں نے جوہری معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا، تہران کے ائیرپورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا استقبال کرنے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔
خبر کا کوڈ : 324418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش