0
Sunday 8 Dec 2013 10:27

نیلسن منڈیلا کی وفات پر ریاست میں پانچ دن کا سوگ

نیلسن منڈیلا کی وفات پر ریاست میں پانچ دن کا سوگ
اسلام ٹائمز۔ ریاست جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مولانا مفتی محمد بشیر الدین احمد اور کشمیر سینٹر فار سوشل اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیڈیز نے جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا کی وفات پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے، مفتی محمد بشیر الدین احمد نے نیلسن منڈیلا کو دنیا کا ایک عظیم قومی لیڈر اور قومی رہنما قرار دیا اور ملک کی آزادی کے لئے اونچ نیچ کا فرق اور رنگ و نسل کی تفریق مٹانے کے لئے سخت جدوجہد کی، ادھر کے سی ایس ڈی ایس نے نیلسن منڈیلا کو ایک اعلیٰ پایہ کے امن دوست لیڈر قرار دیتے وئے کہا کہ وہ ایک دوراندیش اور کشمیریوں کے بہی خواہ تھے، ڈاکٹر نیلسن آر منڈیلا سابق کے اعزاز میں ریاستی حکومت نے ریاست میں 6 دسمبر سے 10 دسمبر 2013ء تک ریاستی ماتم منانے کا فیصلہ لیا ہے، اس سلسلے میں تمام عمارتوں اور جگہوں پر ریاستی پرچم سرنگوں رہیں گے اور اس عرصے کے دوران کسی بھی قسم کی سرکاری تفریح کا پروگرام نہیں کیا جائےگا۔
خبر کا کوڈ : 328443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش