0
Sunday 1 Aug 2010 13:24

ہمیشہ اسلامی مزاحمت اور حزب اللہ کا ساتھ دیں گے، بشار اسد

ہمیشہ اسلامی مزاحمت اور حزب اللہ کا ساتھ دیں گے، بشار اسد
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے لبنان کے مقتول وزیراعظم رفیق حریری کے قتل پر تحقیق کرنے والی بین الاقوامی عدالت کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے خبردار کیا ہے کہ رفیق حریری کے قتل میں حزب اللہ لبنان کو ملوث کرنے سے لبنان عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔ بشار اسد نے اس خط میں تاکید کی ہے کہ شام ہمیشہ اسلامی مزاحمت اور حزب اللہ لبنان کا ساتھ دیتا رہے گا اور خطے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حزب اللہ لبنان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
اسی طرح شام کے صدر بشار اسد نے سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ کے ساتھ اپنی ملاقات میں واضح کیا کہ رفیق حریری قتل کی بین الاقوامی عدالت لبنان کو غیرمستحکم کرنے اور خطے میں تناو پیدا کرنے کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر رفیق حریری کے قتل کا الزام حزب اللہ لبنان پر لگایا گیا تو سارا خطہ ناامنی کا شکار ہو سکتا ہے۔ بشار اسد نے کہا رفیق حریری قتل کی بین الاقوامی عدالت کو چاہئے کہ وہ حقیقی قاتلوں کی تلاش کرے اور دوسرے مسائل پر توجہ نہ دے۔
خبر کا کوڈ : 32889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش