0
Monday 16 Dec 2013 19:48

پنجاب میں جیلوں کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو کمانڈو تربیت دینے کا فیصلہ

پنجاب میں جیلوں کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو کمانڈو تربیت دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔پنجاب کی جیلوں کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو کمانڈو تربیت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا آغاز آئندہ ماہ سے کیا جائے گا۔ اہلکاروں کو جدید اسلحے کے استعمال اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری نمٹنے کی تربیت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جیلوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کے بعد اہلکاروں کو نئے سال کے آغاز سے جدید تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبے کی 32 جیلوں کی سکیورٹی پر تعینات تمام عملے کو یہ تربیت دی جائے گی جس میں انہیں نہ صرف جدید اسلحہ کے استعمال بلکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بعد فوری ردعمل ظاہر کرنے کی بھی تربیت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ تربیت کمانڈوز طرز کی ہو گی جو مرحلہ وار دی جائے گی۔ یاد رہے کہ محکمہ جیل خانہ جات نے جیلوں کی حفاظت کیلئے جدید اسلحے کی خریداری کا عمل بھی شروع کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 331274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش