0
Thursday 19 Dec 2013 00:57

بھارتی سفارتکار کی برہنہ تلاشی، بھارت میں شدید غصہ، امریکہ سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ

بھارتی سفارتکار کی برہنہ تلاشی، بھارت میں شدید غصہ، امریکہ سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی سفارتکار کی برہنہ تلاشی پر بھارت میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے، امریکہ کہتا ہے کہ کوئی امتیازی سلوک نہیں، معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکہ میں بھارتی سفارتکار کے ساتھ ناروا سلوک پر راجیہ سبھا میں بحث ہوئی، کئی ارکان نے واقعہ پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارتی سفارت کار دیویانی کو امریکہ میں استثنٰی کیوں نہیں دیا گیا؟ اْن کی برہنہ تلاشی کیوں لی گئی۔؟ راجیہ سبھا نے حکومت سے فوری طور پر امریکہ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی حکومت کو ای میل کے ذریعے دیویانی نے اپنی اور بچوں کی سکیورٹی اور عزت کی حفاظت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں کئی بار ہتھ کڑی لگا کر برہنہ تلاشی لی گئی اور حراست میں رکھا گیا، لیکن انہوں نے اپنا وقار برقرار رکھا کیونکہ وہ بھارت کی نمائندگی کر رہی تھیں۔
 دیویانی کے معاملے پر بھارت نے امریکہ سے غیر مشروط معافی کا بھی مطالبہ کیا ہے، تاہم امریکہ کا کہنا ہے کہ دیویانی سے وہی سلوک کیا گیا جو دوسرے ملزموں سے کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا کہنا ہے کہ نائب قونصلر کی گرفتاری کے واقعے سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔ یہ حساس معاملہ ہے اور امریکہ اس کا جائزہ لے رہا ہے۔ دیویانی کھوبرا گاڑے کو گھریلو ملازم کے لیے غلط بیانی سے ویزا حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ڈھائی لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہائی ملی تھی۔
خبر کا کوڈ : 332013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش