0
Wednesday 18 Dec 2013 10:20

بھارت اور امریکہ میں سفارتی بحران، امریکی سفارتکاروں کو حاصل مراعات ختم کرنیکا فیصلہ

بھارت اور امریکہ میں سفارتی بحران، امریکی سفارتکاروں کو حاصل مراعات ختم کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں بھارتی سفارتکار کی گرفتاری پر بھارت نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی ہوائی اڈوں پر امریکی سفارت کاروں کو حاصل مراعات ختم کرنے کے علاوہ دہلی میں امریکی قونصل خانے میں کام کرنے والوں کے شناختی کارڈ اور سفارتخانے کے ملازمین کو دی جانے والی تنخواہوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں، دریں اثنا امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے مطابق بھارتی سفارت کار دیویانی کھوبرا گڑے کو مکمل استثنٰی حاصل نہیں تھی اور جنیوا کنونشن کے تحت انہیں صرف اپنے کام سے متعلق جرم میں گرفتاری سے استثنٰی حاصل تھی، امریکی حکام نے یہ تصدیق بھی کی ہے کہ دیویانی کھوبرا گڑے کو گرفتاری کے بعد برہنہ تلاشی کا سامنا بھی کرنا پڑا، یہ سفارتی بحران گذشتہ جمعرات کو نیویارک میں بھارتی قونصلر دیویانی کھوبرا گڑے کی گرفتاری سے شروع ہوا تھا، دیویانی کھوبرا گاڑے کے والد اوتم نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کو پوران خاندان صدمے میں ہے، نیویارک پولیس نے دیویانی کو ویزا فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ میں کم سے کم یومیہ اجرت کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی ایک گھریلو خادمہ کو انتہائی کم تنخواہ پر امریکہ میں ملازم رکھا، انہیں اب ڈھائی لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ دیویانی ان الزامات سے انکار کرتی ہیں۔

بھارت نے اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور منگل کو نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام قونصلرز کے شناختی کارڈ وزارتِ خارجہ میں جمع کروائیں، سفارتخانے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ تمام سفارتکاروں، قونصلرز اور سفارتخانے میں کام کرنے والے بھارتی ملازمین کی تنخواہوں کی تفصیلات پیش کرے، ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ امریکی اسکول میں تعلیم دینے والے اساتذہ کے ویزے کی نوعیت اور سفارتکاروں کے گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی تفصیل بھی فراہم کریں، اس کے علاوہ امریکی سفارت کاروں کو بھارتی ہوائی اڈوں پر دی جانے والی خصوصی مراعات کے پاس بھی واپس لے لئے گئے ہیں، حکومت نے دہلی پولیس کو امریکی سفارت خانے اور امریکی اسکول پر لگائی گئی اضافی حفاظتی رکاوٹوں کو بھی ہٹا دیا ہے، اسی تنازعہ کی وجہ سے منگل کی صبح کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور بھارت کے وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے امریکی کانگریس کے ارکان سے بھی ملنے سے انکار کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 331699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش