0
Friday 20 Dec 2013 11:31

شمالی وزیرستان میں آپریشن جاری، مارے جانے والے شدت پسندوں کا تعلق ازبک سے ہیں

شمالی وزیرستان میں آپریشن جاری، مارے جانے والے شدت پسندوں کا تعلق ازبک سے ہیں
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے علاقے لوئی شلمان میں شدت پسندوں نے سڑک کے تعمیراتی سامان کو جلا دیا۔ جس میں دو ایکسیویٹر، ایک ڈمپر، دو ٹرک اور ایک وین شامل ہے۔ شدت پسندوں نے 6 جھونپڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔اے ایف پی کے مطابق سینئر فوجی اہلکار نے بتایا میر علی میں مارے جانے والے 10 شدت پسندوں میں سے اکثر ازبک تھے۔ علاقے میں کرفیو اور سرچ آپریشن کے باعث ہلاکتوں کی صحیح تعداد کنفرم نہیں ہو سکی۔ مزید برآں فوجی حکام نے شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 332420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش