0
Friday 20 Dec 2013 17:38

اپنے دفاع کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے، خواجہ آصف

اپنے دفاع کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ غیر ملکی دہشتگردوں کے حملے کا جواب دینا فورسز کا حق ہے، ہم اپنے دفاع کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ہمارے فوجیوں پر حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ہمارے جوان شہید ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی دہشتگردوں کے حملے کا جواب دینا ہماری فورسز کا اولین حق ہے، ہم اپنے دفاع کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ملک کے خلاف ہونے والی ہر بیرونی و اندرونی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 332559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش