0
Saturday 21 Dec 2013 19:42

لوئر کرم ایجنسی، ابراہیم زئی میں ٹل پاراچنار روڈ پر ایف سی گاڑی اور موٹر سائیکل کا حادثہ، 2 افراد جاں بحق

لوئر کرم ایجنسی، ابراہیم زئی میں ٹل پاراچنار روڈ پر ایف سی گاڑی اور موٹر سائیکل کا حادثہ، 2 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے علاقہ ابراہیم زئی میں ٹل پارچنار مین روڈ پر ایف سی گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کے حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شاے م 5 بجے کے قریب ایف سی ایک تیز رفتار گاڑی صدہ سے پاراچنار جارہی تھی کہ اسی اثنا میں لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ ابراہیم زئی کے قریب ٹل پاراچنار مین روڈ پر صدہ کیجانب جانے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جس سے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد سید ولایت حسین اور سید ساجد حسین موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی عمریں 22 اور 23 سال تھیں۔ دونوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے اور آپس میں چچا زاد بھائی تھے۔ سید ولایت حسین صرف 4 دن قبل ایران سے آیا تھا جبکہ سید ساجد حسین پورے 2 سال گزارنے کے بعد اسی روز 12:00 بجے کراچی سے گھر پہنچا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ گھر میں اپنی ماں سے ملاقات ہوئی تھی جبکہ والد اپنے مسافر بیٹے سے ملاقات کیلئے منتظر تھا۔ والد کی اپنے بیٹے سے ملاقات جنازے میں ہوئی۔ مرحومین کا تدفین و تجہیز آج انکے ابائی گاؤں ابراہیم زئی میں کیا گیا۔ جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 332895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش