0
Wednesday 18 Dec 2013 15:34

پاراچنار، حضرت امام حسین ؑ کے چہلم کے موقع پر سخت سیکیورٹی کا عمائدین اور حکام کا فیصلہ

پاراچنار، حضرت امام حسین ؑ کے چہلم کے موقع پر سخت سیکیورٹی کا عمائدین اور حکام کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں نواسہ رسول کے چہلم کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گيا ہے اور چہلم کے روز پاک افغان بارڈر بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گيا ہے۔ پاراچنار میں اعلی سطحی اجلا س سے خطاب کرتے ہوۓ پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی ریاض محسود نے کہا کہ محرم کی طرح چہلم کے موقع پر بھی ایجنسی بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات اٹھاۓ جائیں گے اور پاک افغان سرحد بھی ایک روز کیلۓ بند کی جاۓ گی ۔ اجلاس میں حساس مقامات سمیت شاہراہوں اور چیک پوسٹوں پر بھی اضافی نفری تعینات کرنے اور سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں ۔ پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ قبائلی عمائدین بھی مجالس کے موقع پر انتظامات میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے ۔ اجلاس ميں پاک آرمی اور فرنٹیر کور کے حکام سمیت سول ڈیفنس کے حکام نے بھی شرکت کی ۔
خبر کا کوڈ : 331794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش