0
Sunday 22 Dec 2013 12:22

سفارتکار دیویانی اقوام متحدہ منتقل، بھارت و امریکی کشیدگی بدستور جاری

سفارتکار دیویانی اقوام متحدہ منتقل، بھارت و امریکی کشیدگی بدستور جاری
اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکہ میں اپنی سفارتکار کو نیویارک سے ہٹاکر اقوام متحدہ کے اپنے نمائندے دفتر میں نئے عہدے پر مقرر کر دیا ہے، نئی دہلی کو امید ہے کہ اس کی وجہ سے نیویارک میں وائس کاونسلر رہیں دیویانی کھوبراگڑے کے خلاف امریکی حکام کوئی کاروائی نہيں کرسکیں گے، دیویانی پر ایسے الزام عائد کئے گئے ہیں جن کے لئے انہیں 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، امریکی پولیس نے ان کو گرفتار کرکے ان کی برہنہ جامہ تلاشی لی تھی جس کے بعد ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہوگئے، اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے اشوک مکھرجی نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو پیغام بھیجا ہے جس میں سنیچر کو 39 سالہ دیویانی گھوبراگڑے کے اقوام متحدہ کے ہندوستانی مشن منتقلی کی اطلاع دی کئی ہے، دوسری جانب امریکہ نے اعلان کی ہے کہ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن میں دیویانی کے تبادلے سے انہیں گزشتہ معاملوں میں سفارتی چھوٹ نہیں ملے کی اور ان کے خلاف ویزا دھوکہ دھڑی کا معاملہ بدستور باقی رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 333059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش