0
Sunday 22 Dec 2013 22:17
ٹارگٹ کلنگ کیخلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

عزاداری مظلوم کربلا کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، علامہ مظہر علوی

عزاداری مظلوم کربلا کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، علامہ مظہر علوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف فیروز پور روڈ لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے کی۔ مظاہرے میں حسن رضا قمی خطیب جامع مسجد الحسین ماربل مارکیٹ اچھرہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں شرکاء بھی موجود تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ عزاداری مظلوم کربلا ہمارا آئینی اور بنیادی حق ہے، جس کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو بند کیا جائے، سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات منظر عام پر لائی جائیں اور اصل ملزمان کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں، ملک سے فوری طور پر دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 333281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش