0
Tuesday 24 Dec 2013 09:51

مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں بھارت پاکستان کی کوششوں کا مثبت جواب دے، شبیر شاہ

مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں بھارت پاکستان کی کوششوں کا مثبت جواب دے، شبیر شاہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے چیئرمین اور سنیئر مزاحمتی رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کو پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا مثبت جواب دینا چاہیے تاکہ جبونی ایشاء کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچایا جاسکے، بجبہاڑہ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شبیر احمد شاہ نے واضح کیا کہ ایل او سی پر کشیدگی ہو یا عالمی سطح پر ایک دوسرے کے اندروانی معاملات میں دخل اندازی کے الزامات اور جوابی الزامات ہوں یہ سب تنازعہ کشمیر کا نتیجہ ہے، شبیر شاہ نے کہا کہ اکیسویں صدی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کشمیر کی موجودگی پر حیرت کا اظہار کیا کہ یہ صدی عوام کے جمہوری حقوق بحال کرنے کی صدی ہے اور یہ صدی انسانی حقوق کی پاسداری ممکن بنانے کی صدی ہے اور اس صدی میں دو ہمسایہ جوہری ملکوں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیری قوم کے حق خودارادیت پر اختلاف اس صدی کے جمہوری تقاضوں کے خلاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 333684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش