0
Tuesday 24 Dec 2013 18:17

بلتستان کے دونوں اضلاع اسکردو اور گنگچھے میں جلوس چہلم امام حسین (ع) پر امن طور پر اختتام پذیر

بلتستان کے دونوں اضلاع اسکردو اور گنگچھے میں جلوس چہلم امام حسین (ع) پر امن طور پر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ اسکردو میں جلوس چہلم امام حسین (ع) پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔ اسکردو شہر میں جلوس میں ہزاروں عزادار شریک ہوئے۔ مختلف مقامات سے جلوس ہائے عزاء، علم اور تعزیہ بھی برآمد ہوئے۔ تمام جلوس جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے شبیہہ قتل گاہ پر پہنچے جہاں سینہ زنی کے بعد واپس اپنے مقامات مقصود پر پر امن طور پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔ جلوس عزاء کی سکیورٹی کے فرائض پولیس اہلکاروں کے علاوہ جی بی اسکاؤٹس، العباس اسکاؤٹس اور امامیہ اسکاؤٹس کے جوانوں نے سر انجام دی۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے عملے اور ریسکیو کے عملے اور گاڑیاں کسی بھی ناخشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مستعد تھے۔ 

چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر ضلع گنگچھے، روندو، کھرمنگ، شگر، گمبہ اسکردو کے علاوہ اسکردو شہر میں بھی جلوس ہائے عزا برآمد ہوئے جس میں لاکھوں عزاداران امام حسین (ع) شریک تھے۔ اسکردو میں برآمد ہونے والے ماتمی دستوں میں دستہ عباسیہ کھرگرونگ، دستہ حیدریہ حیدرآباد گنگوپی، دستہ حسینیہ حسن کالونی، دستہ آل عباء سکمیدان اور دستہ امامیہ شامل تھے۔ اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان کے زیر اہتمام دستہ امامیہ بھی برآمد ہوا۔ بلتستان ڈویژن کے دونوں اضلاع میں برآمد ہونے والے جلوسہائے عزا پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 333858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش