0
Sunday 29 Dec 2013 08:09

علامہ ساجد نقوی کی مرزا یوسف حسین پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

علامہ ساجد نقوی کی مرزا یوسف حسین پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار، دہشتگردانہ حملے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے، علامہ سید ساجد علی نقوی۔ شیعہ علماء کونسل کی بھی واقعہ کی شدید مذمت، دہشتگردوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے، سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا مطالبہ، ہفتہ کے روز کراچی میں شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین پر ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی نے حملے میں جاں بحق ہونیوالے سکیورٹی گارڈز کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دہشتگردانہ حملے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ 
ادھر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے کیونکہ دہشت گردوں کا انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، دہشت گرد انسانیت کے دشمن خونی درندے ہیں جن سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے حملے میں ہونیوالے جانی نقصان پر بھی دلی افسوس کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 335267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش