0
Sunday 29 Dec 2013 11:01
لاہور میں امریکی قونصل خانے کی توسیع خطرے کی گھنٹی ہے

طالبان کے حمایتی ملک و قوم کے دشمن ہیں، سمیع الحق طالبان کو سرنڈر کرنیکا مشورہ دیں، حامد رضا

طالبان کے حمایتی ملک و قوم کے دشمن ہیں، سمیع الحق طالبان کو سرنڈر کرنیکا مشورہ دیں، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل 4 جنوری کو ’’یومِ حمایتِ ممتاز قادری‘‘ منائے گی۔ اس موقع پر ملک بھر میں ممتاز قادری کی رہائی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ ملک کی نظریاتی اساس ہی قومی بقا کی ضمانت ہے، طالبان کے حمایتی ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ سمیع الحق قوم کو طالبان سے ڈرانے کی بجائے انہیں ہتھیار پھینکنے اور آئین و قانون کو ماننے پر قائل کریں۔ لاہور میں امریکی قونصل خانے کی توسیع خطرے کی گھنٹی ہے۔ حکمرانوں نے ملک کو غربت کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ عذاب بن چکی ہے۔ بلدیاتی الیکشن کو ٹال مٹول کی پالیسی سے مذاق بنا دیا گیا ہے۔ بلوچستان میں بیرونی مداخلت بدامنی کا سبب ہے۔
خبر کا کوڈ : 335287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش