0
Sunday 29 Dec 2013 20:47

علامہ مرزا یوسف پر حملہ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، آغا علی رضوی

علامہ مرزا یوسف پر حملہ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کراچی میں علامہ مرزا یوسف حسین کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ان کے سکیورٹی گارڈز کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ پاکستان اور اسلام دشمن تکفیری عناصر کی طرف سے ملک اور اسلام کے خلاف سازش اور اپنے بیرونی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے کی گئی حرکت ہے۔ انہوں نے خداوند کریم کا شکر ادا کیا کہ علامہ مرزا یوسف حسین اس حملے میں محفوظ رہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ مرزا یوسف پر حملہ ملک بھر میں جاری منظم شیعہ کشی کا تسلسل ہے، جو کہ سکیورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے اور حکومت محب وطن اہل سنت اور شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 335453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش