0
Monday 30 Dec 2013 12:03

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کا بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کا بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ماہ ربیع الاول میں ہفتہ وحدت کے سلسلے میں تمام مکاتب فکر پر مبنی اتحاد بین المسلمین کی فضاء کو برقرار رکھنے کی غرض سے صوبہ بھر میں پیغام مصطفٰی (ص) کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک میں اتحاد و اتفاق کی پرامن فضاء ہی پاکستان کی بقاء کی ضامن بن سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ جس کی صدارت صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کی۔ اجلاس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اراکین کابینہ نے تنظیمی حوالے سے تجاویز اور فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جن میں صوبے میں آئندہ بلدیاتی انتخاب میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ علامہ رمضان توقیر نے ملکی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے صوبے میں اتحاد اور یگانگت کی فضاء قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پیغام مصطفٰی (ص) کانفرنسوں کے ذریعے صوبے میں محبت، رواداری، امن اور بھائی چارے کے فروغ میں مدد ملے گی اور تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام اس میں شرکت کرکے اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اراکین کابینہ نے یہ فیصلہ کیا کہ مارچ کے آخر میں صوبائی کونسل کا اجلاس ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد کیا جائے گا۔ جس میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ممبران شرکت کریں گے اور تنظیمی فعالیت کے حوالے سے صوبہ بھر کا دورہ کیا جائے گا، ہر علاقے کے مسائل اور انکے حل کی آواز قومی پلیٹ فارم سے زیادہ مضبوط طریقے سے اٹھائی جائے گی۔ جبکہ تنظیمی سطح پر اپنے اضلاع اور یونٹس کو مزید بہتر اور فعال بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 335584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش