0
Monday 30 Dec 2013 23:52
دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی ہونی چاہیے

معصوم شہریوں اور افواج پر حملے کرنیوالوں کیلئے قانون میں کوئی جگہ نہیں، نواز شریف

معصوم شہریوں اور افواج پر حملے کرنیوالوں کیلئے قانون میں کوئی جگہ نہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے انسداد دہشت گردی کے متعلق قانون سازی کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں اور مسلح افواج پر حملے کرنے والوں کے لیے قانون میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے یہ بات امن و امان سے متعلق اسلام آباد میں اعلٰی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس نے بھی شرکت کی۔ ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے متعلق قانون سازی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق قوانین میں ترامیم یا نئی قانون سازی کا زیر التواء کام جلد مکمل کیا جائے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں اور مسلح افواج پر حملے کرنے والے عناصر کے خلاف موثر قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے گی، کراچی اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ اور فوج یکجا ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت اعلٰی سطح اجلاس ہوا، جس میں انسداد دہشتگردی قانون کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے سول اور ملٹری انتظامیہ کا موقف یکساں ہے۔ شہریوں اور فورسز پر حملے کرنے والوں کیلئے قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔ دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی ہونی چاہیے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی سے متعلق زیر التوا قوانین کو مرتب کرکے جلد نافذ کیا جائے۔ اعلٰی سطح اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، وزارت داخلہ اور قانون کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 335864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش