0
Tuesday 31 Dec 2013 21:07

پرویز مشرف اپنا مقدمہ عدالت کے بجائے میڈیا پر لڑ رہے ہیں، راجہ ظفرالحق

پرویز مشرف اپنا مقدمہ عدالت کے بجائے میڈیا پر لڑ رہے ہیں، راجہ ظفرالحق
اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجا ظفر الحق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس آئینی اور قانونی معاملہ ہے، سابق صدر متنازع بیانات دے کر معاملے کو سیاسی بناتے ہوئے فوج اور حکومت میں غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران راجا ظفرالحق کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا ٹرائل آئینی اور قانونی معاملہ ہے جسے وہ سیاسی رنگ دے رہے ہیں، پرویز مشرف اپنا مقدمہ عدالت کے بجائے میڈیا پر لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے ٹرائل کے معاملہ پر کسی بین الاقوامی طاقت نے رابطہ نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن کے چیئرمین کہتے ہیں کہ پرویز مشرف نے پہلے بھی فوج اور عوام میں خلاء پیدا کیا، اب بھی وہ فوج کا نام استعمال کر رہے ہیں تاہم حکومت اور فوج میں مکمل ہم آہنگی ہے۔
خبر کا کوڈ : 336171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش