0
Wednesday 1 Jan 2014 11:34

پشاور میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب رکشے میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

پشاور میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب رکشے میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایس ایچ او بڈھ بیر یاسین خان نے میڈیا کو بتایا کہ پشاور کے علاقے پھندو چوک میں پیش آنے والے واقعے میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد افغان پناہ گزین تھے جبکہ دھماکہ ایک چنگچی رکشے میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی رکشہ اسٹارٹ کیا گیا تو اس میں دھماکہ ہوگیا جسکے باعث 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں پاکستانی اور افغان باشندے شامل ہیں جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے افسر زاہد خان کے مطابق دھماکے میں 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا اور اس میں ٹائم ڈیوائس کا استعمال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 336274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش