0
Wednesday 1 Jan 2014 19:02

جیالے اور متوالے نہیں نظامِ مصطفی کے رکھوالے ملک بچائیں گے، حامد رضا

جیالے اور متوالے نہیں نظامِ مصطفی کے رکھوالے ملک بچائیں گے، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ 2014ء کی تنظیمی منصوبہ بندی تیار کرنے کیلئے منعقد ہونیوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کی ذمہ داری سونپنا ریاست مخالف دہشت گردوں کو بچانے کی سازش ہے، سمیع الحق مذاکرات کے نام پر طالبان کو نئی طاقت فراہم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کرنے والوں سے مذاکرات ملک سے غداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکی دوستی اور امداد سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذلت اور اذیت سے دوچار کر رکھا ہے، نئے حکمران بھی پرانوں کی طرح نااہل، نالائق اور ناکام ہیں، جیالے اور متوالے نہیں نظامِ مصطفی کے رکھوالے ملک بچائیں گے۔

انہوں نے کہا قیامت خیز مہنگائی سے عوام کی کمر توڑنے والے حکمران عوام دشمن ہیں، عوام اپنے حکمرانوں سے جینے کا حق مانگتے ہیں، غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے، حکمرانوں نے پاکستان کو غریب ترین اور مقروض ملک بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی قرضے حکمران طبقے ہڑپ کر جاتے ہیں اور سزا عوام کو ملتی ہے، پاکستان کو ساٹھ بلین ڈالر کا مقروض بنانے والے حکمران قومی مجرم ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اربوں روپے کے نوٹ چھاپنے کی وجہ سے افراط زر میں خوفناک اضافہ ہو گیا ہے، کرپشن پر قابو پا لیا جائے تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے اور غربت کی شرح کم ہو سکتی ہے، نئے حکمرانوں کی بیڈ گورننس نے عوام کو مایوسی اور بددلی میں مبتلا کر دیا ہے، عوام کو غربت کی لکیر سے باہر لانے کیلئے قومی ایجنڈا تشکیل دینے کی ضرورت ہے، حکمران قوم کو خطرات اور خدشات سے نجات دلائیں،قوم بے حس حکمرانوں کا ضمیر جگانے کے لیے آواز اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 336390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش