0
Thursday 2 Jan 2014 17:45

ربیع الاول کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، علامہ اظہر حسین کاظمی

ربیع الاول کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، علامہ اظہر حسین کاظمی
اسلام ٹائمز۔ نبی پاک (ص) کی ولادت کائنات کے لئے بہت بڑی سعادت ہے، آمد رسول (ص) پر قوم متحد ہو جائے، رسول کریم (ص) کائنات کی وہ عظیم ہستی ہیں جن کے ماتھے کی روشنی سے روشن خیالی جنم لیتی نے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جھنگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ اظہر حسین کاظمی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، ربیع الاول کے جلوسوں میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، وہ دل جہنمی ہے جس میں حب رسول (ص) کی خوشبو نہیں، آمد مصطفی (ص) پر دنیا متحد ہو سکتی ہے، آپ (ص) کے قدموں کے نشان سے منزل کا سراغ ملتا ہے اور جن کی شریعت سے بے انصافی اور ظلم کے سارے دروازے بند ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گھر جنت کا خزینہ ہوتا ہے جس میں ذکر مدینہ ہوتا ہے، ذکر خدا اور ذکر مصطفی (ص) دلوں کو زندہ کھنے کا ذریعہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 336781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش