0
Thursday 2 Jan 2014 21:30

سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل 6 جنوری کو پاکستان آئیں گے

سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل 6 جنوری کو پاکستان آئیں گے
اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل 6 جنوری کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آ رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ کے مطابق، سعود الفیصل صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان میں عام انتخابات کے بعد سعودالفیصل کا دورہ پاکستان کسی بھی سعودی اعلیٰ عہدیدار کا پہلا دورہ ہو گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی میں اہم کردار ادا کریگا۔
خبر کا کوڈ : 336864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش